کنداپور20؍اگست (ایس او نیوز) ایک عرصے سے ممبئی کے گوریگاؤں میں مقیم بزرگ خاتون جو گنیش تہوار منانے کے لئے کنداپور کے قریب اپنے آبائی گھرآئی ہوئی تھی، ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
کہاجاتا ہے کہ رمانی بھنڈارکر (۶۳سال) تین سال بعد اپنے اہل خاندان کے ساتھ تہوار کے لئے ممبئی سے اپنے آبائی گاؤں آئی تھیں اور گنیش تہوار مناکر واپس ممبئی لوٹنے والی تھیں۔ کسی کام سے سفر کرنے کے بعد جب وہ لوکل بس سے نیچے اتر کر سڑک پار کرہی تھیں تو ایک تیز رفتار کار ان سے ٹکرا گئی۔ شدید زخمی حالت میں رمانی کو مقامی اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ جس کار نے ان کو ٹکر ماری تھی وہ بھی اتفاق سے مہاراشٹرا رجسٹریشن والی انووا کارتھی جو ہیریاڈکا سے پونے کی طرف جارہی تھی جسے منجوناتھ نائک نامی شخص چلارہاتھا۔کنداپور ٹریفک پولیس نے کیس رجسٹر کرلیا ہے۔